پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار

 اسلام آباد: ہائیکورٹ نے پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردے دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق جسٹس محسن اخترنے پی ایم ڈی سی (پاکستان میڈیکل کمیشن) کیس سے متعلق ملازمين کی درخواست پر8 جنوری کومحفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ فیصلے میں ہائيکورٹ نے پی ایم ڈی سی ختم کرکے برطرف ملازمین کو بحال کرتے ہوئے صدارتی آرڈیننس کالعدم قراردے دیا۔ عدالت نے  پاکستان میڈیکل کمیشن کے قیام کوغیرقانونی قراردیتے ہوئے اسے ختم کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

گزشتہ سال اکتوبرميں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو تحلیل کرکے پاکستان میڈیکل کمیشن قائم کيا گيا تھا جس کے بعد پی ایم ڈی سی کے رجسٹرارڈاکٹرحفیظ الدین سمیت ديگر ملازمين نے فیصلہ چیلنج کیا تھا۔

The post پی ایم ڈی سی تحلیل کرنے کا صدارتی آرڈیننس کالعدم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37idbDd

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...