پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل مکمل طور پر نامنظور ہے، بلاول بھٹو زرداری

 اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی اوریہ معیشت اور ملک نہیں چلا سکتے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کا معاشی قتل ہورہا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے سے کسی کے پیٹ میں کھانا نہیں جائے گا، جس طرح سے یہ معاہدے کررہے ہیں ہماری معیشت سے جان نکال رہے ہیں، انہوں نے عوام کے معاشی حقوق پرسودے بازی کی، یہ حکمران معیشت اورملک نہیں چلا سکتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پارلیمان کا حق ہے کہ وزرا سے سوال پوچھے، 15 ماہ میں جتنا قرض لیا گیا ماضی میں اتنا قرض نہیں لیا گیا، جمہوری نظام کو کمزور کرنے کی کوشش ہورہی ہے، حکومت جائے گی تو ہمیں کوئی اور عبوری سیٹ اپ قبول نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا، ہمیں پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل بالکل نامنظور ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کو پھاڑکرپھینک دیں گے، حکمراں آئی ایم ایف کے پاس واپس جائیں اور دوبارہ ڈیل کریں، جب سے پارلیمان میں آیا ہوں ہرمنی بجٹ پرکہا یہ عوام کا معاشی قتل ہے، عوام ریلیف چاہتے ہیں، جینا چاہتے ہیں۔ ہمیں اور عوام کو پی ٹی آئی ایم ایف معاہدے پر اعتراض ہے، حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرے لیکن عوام کے حقوق پر سمجھوتہ نہ کرے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، ہم اپنے حلقوں میں جاتے ہیں توعوام ہم سے سوال کرتے ہیں، آئے روزخودکشیاں ہورہی ہیں، کراچی میں ایک باپ نے بچوں کیلئے گرم کپڑے کی سکت نہ ہونے پر خودکشی کر لی، خوراک کی قیمتوں میں ایک سال میں 78 فیصد اضافہ ہوا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ہم حساب مانگیں توجواب میں گالیاں ملتی ہیں اورذاتیات پرآجاتے ہیں، غریب عوام حکومت کی معاشی پالیسی برداشت نہیں کرسکتے، موجودہ حکومت میں تاریخی مہنگائی ہے۔

The post پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل مکمل طور پر نامنظور ہے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SIfnym

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...