’ ٹڈی دَل کے حملوں سے غذائی تحفظ خطرے میں ہے‘

اوکاڑہ: وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ٹڈی دَل کے حملوں سے ملک میں غذائی تحفظ کوخطرات لاحق ہیں۔

اوکاڑہ میں ٹڈیوں کے حملے کا شکار ہونے والے علاقوں کے دورے کے موقعے پر ان کا کہنا تھا کہ 27سال  کے بعد ٹڈی دَل کے حملوں کا سامنا ہے، متعلقہ ادارے فصلوں کے نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹڈیوں کے حملے کا شکار ہونے والے 85 فی صد علاقوں کے حالات قابو میں ہیں۔ فصلوں پر ٹڈیوں کے حملوں کے پیش نظر حکومت ملک کے مختلف حصوں میں ہنگامی حالت نافذ کرچکی ہے۔ نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹٰ، پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ، فوج، فضائیہ، صوبائی ڈزاسٹر میجمنٹ اتھارٹیز اور بین الاقوامی ادارے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کررہے ہیں۔

The post ’ ٹڈی دَل کے حملوں سے غذائی تحفظ خطرے میں ہے‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37CSstM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...