کوئٹہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی

کوئٹہ: پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔     

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کلب کے قریب شارع اقبال پر دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 19 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو فوراً قریبی اسپتال منتقل کیا، ترجمان سول اسپتال نے دھماکے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں مزید افراد کی حالت تشویشناک ہے جب کہ سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی شدت کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جب کہ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنا شروع کردیے ہیں۔

The post کوئٹہ میں دھماکے سے 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SS6liA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...