کراچی: سوشل میڈیا پر نقاب پہنے مزار قائد کے سامنے رقص کرتی ہوئی لڑکی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی مزار قائد کے سامنے سنگ مرمر سے بنے فرش پر ڈانس کررہی ہے تاہم لڑکی کے چہرے پر نقاب ہونے کے باعث اس کی شکل نظر نہیں آرہی۔
سوشل میڈیا صافین کی جانب سے اس ویڈیو پر نہایت سخت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے اور لوگ خاتون کو مزار قائد پر اس طرح رقص کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو خود سوچنا چاہیئے کہ وہ کس جگہ پر ہیں۔ کچھ لوگوں نے مزار قائد کی سیکیورٹی پر مامور لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا جنہوں نے لوگوں کے اس طرح ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر کوئی ایکشن نہیں لیا۔
ایک صارف نے کہا شاید لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ محمد زریاب نامی شخص نے کہا تصور کریں ہم بطور قوم کتنے برباد ہوچکے ہیں۔
The post مزار قائد کے احاطے میں نوجوان لڑکی کی رقص کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3c12hoU
(@imuhammadziyab)
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box