اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

 راولپنڈی: ایئرپورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

حکام کے مطابق نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے ابوظہبی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کے مسافر محمد عمیر کے سامان میں موجود الیکٹرک ہیٹر مشکوک پایا، اہلکاروں نے اسے کھولا تو اس میں سے ایک کلو 650 گرام آئس منشیات برآمد ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق چارسدہ سے ہے، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vevqa1

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...