بیرون ملک جانےکی اجازت؛ مریم نواز کی درخواست پرسماعت کرنیوالا ایک اور بینچ تحلیل

 لاہور: بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق مریم نواز کی درخواست پر سماعت کرنے والا عدالتی بینچ تحلیل ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے۔ کیس کی ابتدائی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بینچ نے کی تھی تاہم بینچ تحلیل ہونے کی وجہ سے درخواست کی سماعت دوسرے بینچ کو منتقل ہوگئی تھی اور اب یہ بینچ بھی تحلیل ہوگیا ہے۔

دوسرا بینچ تحلیل ہونے کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے نیا 2 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس علی باقر نجفی کریں گے جب کہ بینچ میں شامل دوسرے جج جسٹس طارق سلیم شیخ ہوں گے۔

The post بیرون ملک جانےکی اجازت؛ مریم نواز کی درخواست پرسماعت کرنیوالا ایک اور بینچ تحلیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Su6eJD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...