اسلام آباد: وفاقی وزیرفواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی بھرپورمذمت کرتا ہوں۔
وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنی جماعت کی جانب سے پیش کی گئی بچوں سے زیادتی اورقتل کے مجرموں کوسرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے قوانین تشدد پسندانہ معاشروں میں بنتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بربریت سے آپ جرائم کے خلاف نہیں لڑسکتے جب کہ یہ انتہا پسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد منظور
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرپارلیمانی امورعلی محمد خان کی جانب سے بچوں سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو سرعام پھانسی کی قرارداد پیش کی گئی جوکثرت رائے سے منظورکرلی گئی۔
The post سرعام پھانسی سے متعلق قرارداد کی بھرپورمذمت کرتا ہوں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vdupnE
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box