پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ

 لاہور: پاک فضائیہ کا طیارہ جھنگ کے شہر شورکوٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق میراج طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک شورکوٹ شہر کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ جہاز سے بحفاظت نکلنے اور زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔

ترجمان پاک فضائیہ واقعے میں زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

The post پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/388o4bM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...