بجلی، گیس سے متعلق سابق حکومتوں کے فیصلوں کا بوجھ عوام نے اٹھایا، فردوس عاشق

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنے کندھوں پر اٹھائے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کے لئے بڑا قدم ہے۔ قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے اسمگلروں کی سرکوبی کی جارہی ہے۔ ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ وزیراعظم کے قانون پر عمل داری کے پختہ عزم کااظہار ہے۔ یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کے لئے عملی قدم ہے۔ کھانے پینے کی چیزوں کی اسمگلنگ قیمتوں میں اضافے اور عوامی تکالیف بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اورعوام کا استحصال ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے۔عمران خان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں سے گندم کی قیمتوں میں کمی کے لئے تجاویز طلب کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنی کندھوں پر اٹھائے۔ وزیراعظم نے پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کیلئے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

The post بجلی، گیس سے متعلق سابق حکومتوں کے فیصلوں کا بوجھ عوام نے اٹھایا، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vMCEY6

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...