ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق

بہاولنگر: سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک نے ایک اور جان لے لی، بہاولنگر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک 11 سالہ بچہ عابد علی ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

بہاولنگر کے نواحی گاؤں 137 میں گیارہ سالہ عابد علی اور 16 سالہ لڑکا نعیم پسٹل سے ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہے تھے کہ فائر ہوگیا جس سے عابد علی موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس تھانی فقیروالی نے ملزم نعیم کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی سیالکوٹ میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک کم عمر نوجوان عمار حیدر  ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ نوجوان فرسٹ ایئرکا طالبعلم تھا اور اپنے دودوستوں کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک پر ویڈیو بنارہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔

The post ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے 11 سالہ بچہ گولی لگنے سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32dJodR

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...