یہ آزمائش کا دور پھر بھی عوام کو ریلیف پیکیج دیا، صدر عارف علوی

سیالکوٹ /  اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ یہ آزمائش کا دور ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ریلیف پیکیج دیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات سازگار ہو رہے ہیں اور آج دنیا یہاں سرمایہ کاری کرنے کیلیے تیار ہے، ہمیں خود بھی اس کی تیاری کرنا ہو گی۔ صنعتوں کے فروغ کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہو گا، کامیاب جوان پروگرام اپنی شفافیت اور افادیت کے لحاظ سے اس حوالہ سے سودمند ثابت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عمران خان جیسا دیانتدار وزیراعظم لیڈر ہے، یہ آزمائش کا دور ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے10ارب روپے کا پیکیج دیا ہے۔

سیالکوٹ میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پروگرام میں شفافیت قابل ستائش ہے، بغیر سفارش کے قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام میرٹ، مقابلے کی فضاء اور بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ پاکستان میں باصلاحیت افرادی قوت موجود ہے۔

The post یہ آزمائش کا دور پھر بھی عوام کو ریلیف پیکیج دیا، صدر عارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39wz2s4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...