عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، بلاول بھٹو زرداری

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے اور پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی۔ 

لاہور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت ٹھیکے پر لی گئی اس کے پاس کوئی اختیارنہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملےتو وہی کرتی ہےجو ٹھیکہ ہو، اب حکومت کا ٹھیکہ پورا ہوچکا،6  ماہ میں چلی جائےگی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ مودی کےبعداب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جارہی ہے، پنجاب کےعوام کو جب ضرورت پڑی، ان کے لیڈرغائب ہوگئے، مہنگائی کم نہیں ہورہی ابھی توشروع ہوئی ہے،  گرمی آنے دیں، بجلی نہیں ہوگی اور تاریخی بل آئیں گے، مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے، پرویزمشرف دورکے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکےہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں، عمران خان سے پہلے نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، لیکن بینظیربھٹو نے17ارکان کے ساتھ اکثریت والے نوازشریف کو امیرالمومین بننےنہیں دیا، پی ٹی آئی کی طرح (ن) لیگ بھی پارلیمنٹ کو اہمیت نہیں دیتی، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ شہبازشریف سےبھی بہترہیں،  وزیراعلیٰ سندھ کا باقی صوبوں کے وزرائےاعلیٰ سے بھی مقابلہ کرالیں۔

 

 

The post عمران خان کی طرح نوازشریف بھی سلیکٹڈ تھے، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32mkeK3

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...