بونیر: بامپوخہ ماربل کان منہم ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہو گئی۔
پولیس حکام کے مطابق بونیر کے علاقے بامپوخہ میں کان منہدم ہوگئی، جس کے باعث 9 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر بونیر کے مطابق کان پر بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے، اور ممکنہ طور پر بھاری مشینری کی وجہ سے ہی کان منہدم ہوئی، ملبے تلے سے اب تک 9 افراد کی لاشیں جب کہ 7 افراد زخمی حالت میں نکالے جاچکے ہیں جب کہ متعدد افراد ملبے تلے ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ڈپٹی کشمنر کا کہنا ہے کہ 4 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جب کہ 3 شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔
The post بونیر میں کان منہدم ہونے کے باعث 9 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HOaBKR
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box