چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چین میں موجود پاکستان طلبہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو ای میل کے ذریعے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ ای میل میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو ہمیں ووہان سے واپس لانے کا حکم دیا جائے جس کے بعد چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے طلبہ کی ای میل پرنوٹس لے لیا۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو دہشتگردی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا

جسٹس اطہرمن اللہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے 18 فروری کو مقررکیس آج ہی سماعت کے لیے مقررکرنے کی ہدایت کردی  جس کے بعد رجسٹرار آفس نے کیس آج سماعت کے لیے مقررکرکے کازلسٹ جاری کردی۔ عدالت نے وزارت صحت اوروزارت خارجہ حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کرلیا۔

The post چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UPYe8B

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...