این ایف سی ایوارڈ: وفاق نے صوبوں کو 15 کھرب منتقل کردیے

 اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے نیشنل فنانس کمیشن ( این ایف سی) ایوارڈ کے تحت چاروں صوبوں کو رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ کے حصے کے طور پر15 کھرب روپے منتقل کردیے۔

گذشتہ روز ( جمعرات کو) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو رقم کی منتقلی کی تفصیلات پیش کیں۔ فیض اﷲ کاموکا کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی نے این ایف سی کے تحت منتقل کی گئی رقوم کی روشنی میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے اخراجات کا جائزہ لینے کے لیے وزارت خزانہ سے تفصیلات طلب کی تھیں۔

وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکریٹری سہیل راجپوت کے مطابق جولائی تا جنوری چاروں صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت ان کے حصے کے 15 کھرب روپے دیے جاچکے ہیں تاہم انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں صوبوں کو کتنی رقم دی گئی تھی۔

سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ 7 ماہ کے دوران قابل تقسیم رقم کا حجم 26 کھرب روپے تھا جس میں پچھلے برسوں کے بقایاجات ( ایریئرز) بھی شامل تھے۔ اس میں سے 15 کھرب روپے صوبوں کو منتقل کیے گئے۔ رواں مالی سال کے لیے ایف بی آر کی ٹیکس آمدن کا ہدف 55 کھرب 50ارب روپے ہے۔

The post این ایف سی ایوارڈ: وفاق نے صوبوں کو 15 کھرب منتقل کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Ssv269

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...