پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز ہوگیا ہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سابق کرکٹرز سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔
دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔
The post پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/37MABka
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box