آرمی چیف کی کویت کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کویت پہنچے جہاں انہوں نے کویت کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ سرکاری دورے پر کویت پہنچے جہاں آرمی ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لفٹیننٹ جنرل محمد خالد نے آرمی چیف کا استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویتی نائب وزیراعظم، وزیر دفاع شیخ احمد منصور الاحمد الجابر الصباح، کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد خالد الخدر اور انڈر سیکرٹری نیشنل گارڈ لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف انجینئر ہاشم عبدالرزاق سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف سے ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت علاقائی امن اور استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا، کویت کی سیاسی اور عسکری قیادت نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بے حد سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کے فروغ سمیت تربیت، دفاعی پیداوار اور افرادی قوت کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق رائے پایا گیا، اس کے علاوہ دونوں ممالک دفاعی مصنوعات کی برآمد، تربیت، تربیت یافتہ افرادی قوت / انسانی وسائل کی فراہمی اور دہشت گردی کے خاتمے کے سلسلے میں تعاون کریں گے۔

The post آرمی چیف کی کویت کی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ViPXdV

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...