لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو ایک ایک کروڑ کے 2ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، یوسف عباس کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسی کیس میں مریم نواز اور نواز شریف کو عدالت سے ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔
یوسف عباس کی گرفتاری کی وجوہات مریم نواز سے ملتی ہیں، نیب مریم نواز والے الزامات اور اسی رقم کی منی لانڈرنگ کا الزام یوسف عباس پر لگا رہا ہے، بیرون ملک سے آنے والی تمام رقم یوسف عباس نے ایف بی آر میں ڈکلیئر کر رکھی ہے، اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکلوا کر واپس جمع کروانا کوئی جرم نہیں۔
The post نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کی ضمانت منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bM1pUV
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box