خیبر پختون خوا میں امدادی ادارے نے آگ بجھانے کے لیے فائر بالز حاصل کرلیں

پشاور: خیبر پختون خوا میں امدادی ادارے نے آگ پر قابو پانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی۔

ریسیکیو 1122 نے فائر بال حاصل کرلی ہیں جن کے ذریعے چھوٹے پیمانے پر لگنی والی آگ کو لمحوں میں بجھایا جاسکے گا۔ فائر بال کا وزن 1.3 کلوگرام ہے اور اسے بچوں سمیت تمام عمر کے افراد باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

فائر بال سے الیکٹرک شارٹ سرکٹ، گیس چولہے،کارخانوں میں آتش گیر کیمیکلز، شاپنگ مال، سی این جی اسٹیشن، ہوٹل، دفاتر یا گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

آگ کے شعلوں سے جب درجہ حرارت 70ڈگری تک پہنچ جاتا ہے تو 3 سے 5سیکنڈ میں گیند پھٹتی ہے اور اس میں سے آگ بجھانے والا فوم نکلتا ہے جو خودکار طریقے سے آگ کو بجھانے میں کافی موثر ثابت ہوتا ہے۔

ترجمان محکمہ ریلیف کے مطابق آگ بجھانے کے لئے اب اس کے قریب جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دور ہی سے گیند پھینک کر بجھایا جاسکتا ہے۔

ماحولیاتی لحاظ سے فائر بال کے اجزاء مکمل بے ضرر ہیں اور اسکا استعمال محفوظ ہے۔ اگر آپ کے پاس سی این جی یا پٹرول والی گاڑی ہے تو فائر بال اس میں ضرور رکھیں تاکہ آگ کی صورت میں بڑے حادثے سے فوری طور پر بچا جا سکے۔

The post خیبر پختون خوا میں امدادی ادارے نے آگ بجھانے کے لیے فائر بالز حاصل کرلیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Pa635p

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...