یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے کمی

 اسلام آباد: ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں اور گھی کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔

ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی اسٹورز پر دال چنا کی قیمت 167سے کم ہوکر 160،دال مسور 135سے کم ہوکر 130روپے فی کلو ہو گئی۔ دو برانڈڈ گھی کی قیمت 200روپے فی کلو سے کم ہوکر 170روپے فی کلو کر دی گئی۔

ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورزکاکہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام سٹورز پر سبسڈائزڈ گھی، آٹا، دالیں ، چاول اور چینی وافر مقدار میں دستیاب ہے،یوٹیلیٹی سٹورز پر دستیاب ہر چیز معیاری اور انکی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت بہت کم ہیں۔

The post یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور دالوں کی قیمتوں میں 5 سے 30 روپے کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HGXTh0

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...