کورونا وائرس ،پاکستانی والدین کا سرکاری بریفنگ لینے سے انکار

 اسلام آباد / بیجنگ: وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی بریفنگ پر والدین نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بریفنگ لینے سے انکار کردیا اور بعد میں مارگلا روڈ ظفر چوک پردھرنا دیدیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے ہمراہ ووہان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے والدین او پی ایف بوائز کالج اسلام آباد کو بریفنگ دی، والدین کا موقف تھا کہ تین دن میں بچے واپس ورنہ وزارتوں کے سامنے احتجاج ہوگا، والدین نے حکومت کوالٹی میٹم دے دیا، والدین بے قابو ہوگئے اور اسٹیج پر آگئے۔

زلفی بخاری نے کہاکہ حکومت کو ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین کی پریشانی کا بخوبی احساس ہے،حکومت چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی مشکلات حل کرنا چاہتی ہے،  ہم نے اپنے ان طلباء اور قوم کو بھی محفوظ رکھنا ہے، ہم اگر فیصلہ کر لیں تو طلبا فوری واپس آ سکتے ہیں روس میں چینی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

صحت کے چینی کمیشن نے بتایا کہ منگل کے روز 136 افراد ہلاک ہوئے اور اس طرح ہلاکتیں 2004 ہو گئی ہیں، دوسری جانب ماسکو حکومت نے کہا کہ ملازمت، تعلیم، سیاحت یا نجی دورے پر روس آنے والے چینی شہریوں کے داخلے پر آج سے عارضی پابندی عائد کردی جائے گی اور صورتحال بہتر ہونے پر یہ پابندی ختم کردی جائے گی۔ وسطی امریکی ملک ہونڈراس میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے،جنوبی کوریا نے نوول کرونا وائرس کے مزید20کیسز کی تصدیق کی ہے جس کے بعد یہ تعداد 51ہو گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس آدھانوم  گریبیس نے چینی ہسپتال کے سربراہ کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے جو کہ ایک روز قبل ووہان میں نوول کرونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

The post کورونا وائرس ،پاکستانی والدین کا سرکاری بریفنگ لینے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/329k096

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...