کوسٹ گارڈز نے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ گوادر کے قریب تربت روڈ سے منشیات اسمگل ہونے کا خدشہ ہے جسے مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات موبائل گشت کے دوران کلانچ تربت روڈ کے مقام پر ایک مشکوک نقل و حرکت کا تعاقب کیا گیا۔موبائل گشت کو دیکھ کر ملزمان رات کے اندھیرے اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم مشکوک پہاڑی علاقے کی تلاشی کے دوران 82 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآ مد کرلی گئی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات بیرون ملک اسمگل ہونی تھی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔
The post کوسٹ گارڈز کی تربت میں کارروائی، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39jFjHe
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box