پاکستان بار کونسل کی سرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت، واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے سرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے قرارداد واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

وائس چیئرمین عابد ساقی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بطور وائس چیئرمین  اسمبلی کی جانب سے بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنیوالوں کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کی  قرارداد منظور کرنے کی مذمت کرتا ہوں، قرارداد انسانیت اور آئین کے آرٹیکل 14 کے برخلاف ہے، سرعام پھانسی دینے کے  قانون  کی حمایت نہیں کی جا سکتی۔

پاکستان بار کونسل اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر قرارداد واپس نہ لی گئی تو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا اور پاکستان بار کونسل قرارداد کیخلاف تحریک بھی شروع کرے گی۔

 

The post پاکستان بار کونسل کی سرعام پھانسی کی قرارداد کی مذمت، واپس لینے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/31FS8Jj

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...