رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنانے کے خلاف عدالت جاؤں گا، اسحاق ڈار

لاہور / لندن: مسلم لیگ (ن)  کے رہنما اسحق ڈار نے پنجاب حکومت کی جانب سے رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔

ن لیگ کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری وڈیو بیان میں سابق وزیر خزانہ نے اس فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اسے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کا گٹھ جوڑ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے میری رہائش گاہ کو بے گھر لوگوں کے لیے وقف کرنا توہین عدالت ہے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے27  جنوری کو اس کیس میں حکم امتناع جاری کیا تھا۔ حکومت نے یہ اقدامات مفرور ہونے پر لیے ہیں لیکن بنیادی طور پر مفرور ہونے کا فیصلہ بھی غیر قانونی ہے۔

 

The post رہائش گاہ کو پناہ گاہ بنانے کے خلاف عدالت جاؤں گا، اسحاق ڈار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38cEfVE

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...