وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پولیو کے تدارک پر بات چیت

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے پولیو کے تدارک اور کوویڈ 19 وباء سے متعلق چیلنجز پر بات چیت کی۔

وزیراعظم نے دنیا بھر سے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بل گیٹس سے ٹیلیفونک گفتگو میں پولیو کے تدارک میں ان کی فاؤنڈیشن کے کردار پر شکریہ ادا کیا، گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 56 کیسز تھے، اس سال صرف ایک کیس سامنے آیا۔

عمران خان نے کہا کہ انشاء اللہ ہم آئندہ سال میں پاکستان سے پولیو مکمل طور پر ختم کریں گے، بل گیٹس کو کہا ہے پاکستان میں مائیکروسافٹ کا انکیوبیشن سینٹر قائم کریں۔

The post وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، پولیو کے تدارک پر بات چیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3h4mKMM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...