کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی اور سینیٹر فیصل سبزواری موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے وفاقی حکومت کی کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل اور نئے اعلان شدہ منصوبوں کو جلد شروع کرنے کو حکومت کی اولین ترجیحات قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حکومت کراچی کے لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت این ایف سی ایوارڈ کے مطابق فنڈز کی بروقت منتقلی کو یقینی بنا رہی ہے تاہم سندھ حکومت کی طرف سے صوبائی فنڈر کی منصفانہ تقسیم بھی ضروری ہے۔

The post کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/35OZVrk

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...