اسلام آباد: پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ایرانی حکام سے بات چیت کی ہے۔
پاکستانی زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے زیارات کے ذمہ دار ایرانی حکام سے بات کی چیت کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کی صحت کے حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے۔
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ تفتان کے راستے آنے والے زائرین کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چینی حکام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں چینی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے زائرین کی صحت کے حوالے سے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے بات چیت کی۔
The post کرونا وائرس سے زائرین کو محفوظ رکھنے کیلیے وزیر مذہبی امور کا ایرانی حکام سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39UKFcq
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box