جب مولانا ملیں گے تو راز فاش کرنے کے بارے میں پوچھوں گا، پرویز الٰہی

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنا معاہدے کی امانت کا راز فاش کرنے سے انکار کردیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی امانت میرے پاس ہے میں اس امانت میں خیانت نہیں کرسکتا جب مولانا ملیں گے تو پھر راز فاش کرنے کے بار ے میں پوچھوں گا ، اپوزیشن کا کام ہی ایوان کے اندر اور باہر شور شرابا کرنا ہے تنقید کرنا ہے لیکن حکومت کا کام عوام کو ریلیف دینا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا کام کرے تو اپوزیشن کی تحریک کو کوئی نہیں پوچھتا، اتحاد کے معاملات سلجھ چکے ہیں نیک نیتی سے اتحاد کیا تھا اور اب اس اتحاد کو آگے بڑھا رہے ہیں ، اب کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنے وعدے پورے نہ کرے پہلے بھی حکومت سے معاملات طے پاگئے تھے صرف کمیٹی تبدیل کرنے سے ابہام پیدا ہوا۔

علاوہ ازیں پرویزالٰہی سے ان کی رہائشگاہ پر پاک استنبول بزنس کمپنی کے سی ای او زبیر احمد خان نے ملاقات کی اس موقع پر پرویزالہی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی دوستی ، مذہب ، ثقافت اور تہذیب کے صدیوں پرانے رشتوں میں منسلک ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

The post جب مولانا ملیں گے تو راز فاش کرنے کے بارے میں پوچھوں گا، پرویز الٰہی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bBHSX9

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...