ملک کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے، مشیر خزانہ

 اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کا انقلاب آرہا ہے، ہمیں اس کے لیے تیار ہونا ہوگا، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کو یہ موقع ضائع نہیں کرنا چاہیے، پاکستان شروع سے اپنی ایکسپورٹ بڑھانے میں ناکام رہا، ،ہمیں دیکھنا ہوگا تبدیلی سے کیسے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ 40 فیصد تعلیم یافتہ خواتین ملازمتوں کی طرف کیوں نہیں آتیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے، برآمدات میں اضافہ موجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے، ہمیں برآمدات بڑھانے کے لئے کام کرنا ہوگا، ہم نے ایکسپورٹ پر صفر ٹیکس رکھا ہے، ایکسپورٹ سیکٹر کو سستی بجلی اور گیس فراہم کی جارہی ہے، ہمیں معیار اور قومی مفاد پر توجہ مرکوز کرکے کام کرنا ہوگا۔

The post ملک کی معیشت بحران سے نکل رہی ہے، مشیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/321cqx4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...