خیبر پختونخوا کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے پورٹیبل الٹراساؤنڈ مشینوں کی خریداری کی تیاریاں

پشاور: خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے 310 ملین روپے  کی لاگت سے پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ مشینوں کی خریداری کی تیاری کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق 3 سالہ منصوبے کے تحت اپردیر، چترال، ٹانک اور لکی مروت میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ فراہم کئے جائیں گے۔ اس منصوبے کو مذکورہ اضلاع میں قبل از زچگی دیکھ بھال کے حوالے سے سہولیات کو بہتر بنانے، تربیت یافتہ عملے سے زچگی اور عورتوں کی شرح اموات میں کمی لانے کے لئے متعارف کروایا گیا ہے۔

منصوبے کے بہتر نتائج کےلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کو فی الٹرا ساؤنڈ اعزازیہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت لیڈی ہیلتھ ورکر حاملہ عورت کے پورٹیبل الٹرا ساؤنڈ پر امیج لے کر ماہر گائناکالوجسٹ کو بھیجیں گی جس پر گائناکالوجسٹ کی جانب سے حاملہ خاتون کو کسی پیچیدگی کی صورت میں اسپتال کو ریفر کیا جاسکے گا. اس کے متعلقہ ضلع میں ایک مین حب بھی بنایا جائےگا۔ جس میں ایل ایچ ویز و لیڈی ہیلتھ ورکرز کیسوں کو رپورٹ کریں گی۔ ان اہلکاروں کو مکمل تربیت بھی فراہم کی جائےگی۔

The post خیبر پختونخوا کی لیڈی ہیلتھ ورکرز کیلئے پورٹیبل الٹراساؤنڈ مشینوں کی خریداری کی تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SoyWLW

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...