سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار

ملتان: پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار کرلیا۔

مظفر گڑھ پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو تیل چوری کے مقدمے میں ملتان سے گرفتار کرلیا ہے، جمشید دستی پر آئل ٹینکر عملے کو اغوا اور تیل چوری کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں جمشید دستی کے 2 سابقہ گن مین پولیس اہلکار اور 5 دیگر ساتھی بھی نامزد ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مظفرگڑھ میں نہرتوڑنے، ناجائزاسلحہ برآمدگی اور اشتعال انگیز تقریر کے الزامات کے تحت جمشید دستی کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم بعد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

The post سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی تیل چوری کے مقدمے میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Uq3wro

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...