کراچی: بھٹائی آباد میں اسپتال سے مریض لانے والی نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحہ کے زورپرلوٹ لیا گیا۔
شہرقائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کی رسمی کارروائیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے پرپھوٹ گیا۔ شہرکی مرکزی شاہراہوں پر شہریوں سے لوٹ مارکے واقعات کے بعد اب بے لگام اسٹریٹ کرمنلز جان بچانی والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنانے لگے۔
سچل تھانے کے علاقے گلستان جوہربھٹائی آباد میں125 موٹرسائیکل پرسوار3 مسلح ڈکیتوں نے نجی فلاحی ادارے کی ایمبولینس کے ڈرائیورکواسلحے کے زور پرلوٹ لیا۔
ایمبولینس کا ڈرائیور ڈاؤ اسپتال سے مریض کولے کراس کی رہائش گاہ بھٹائی آباد پہنچا تو اسے اس کے موبائل فون، نقدی دیگر سامان سے محروم کردیا گیا۔
ڈرائیورعبدالرشید نے بتایاکہ وہ واقعے کی رپورٹ درج کرانے سچل تھانے پہنچا تو پولیس اہلکاروں نے اس سے چھینے گئے موبائل فون کا ڈبہ مانگ لیا۔ اس پرایمبولینس ڈرائیور دلبرداشتہ ہوکررپورٹ درج کرائے بغیر تھانے سے لوٹ گیا۔
The post کراچی میں ڈاکوؤں نے ایمبولینس کو لوٹ لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2SkEwjZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box