ایک سے زائد سركاری گاڑیاں ركھنے والوں كیخلاف كارروائی كی تیاریاں

کوئٹہ: مختلف محكموں میں ایک سے زائد سرکاری گاڑیاں ركھنے والوں كے گرد گھیرا تنگ كرنے كی تیاریاں شروع كردی گئیں۔ 

متعلقہ حكام نے اس حوالے سے تمام محكموں كے اعلیٰ افسران كے پاس ركھی جانے والی ایک سے زائد سركاری گاڑیوں كا ریكارڈ چیک كرنے كے لئے ہر محكمے كے ٹرانسپورٹ آفیسر سمیت دیگر سے ریكارڈ طلب كرلیا۔

ذرائع كے مطابق صوبے كے مختلف محكموں سمیت كوئٹہ میں كام كرنے والے اعلیٰ سركاری افسران جن كے پاس 2 یا 3 سركاری گاڑیاں موجود ہیں ان كے خلاف كریک ڈاؤن ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گاڑیوں كے استعمال اور فیول ایڈجسٹمٹ میں مبینہ طور پر ماہانہ لاكھوں روپے كی کرپشن ہورہی ہے جس كے باعث قومی خزانے كو ہر ماہ لاكھوں كا ٹیكہ لگ جاتا ہے۔

The post ایک سے زائد سركاری گاڑیاں ركھنے والوں كیخلاف كارروائی كی تیاریاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HpvsnD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...