جے یوآئی کا یکم مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

اسلام آباد: اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ یکم مارچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بڑا اجتماع کریں گے۔

اکرم خان درانی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ یکم ماچ کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بڑا اجتماع کرینگے جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو بلائیں گے، 19 مارچ کو لاھور اور 23 مارچ کو کراچی میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے اکرم خان درانی کی سربراہی میں اپوزیشن کی 6 جماعتوں کا اجلاس ان کی رہائشگاہ پر ہوا، اجلاس میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور اے این پی کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جبکہ دیگر جماعتوں سے جے یو پی کے ڈاکٹر جاوید ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے عتیق الرحمن شاہ ، قومی وطن پارٹی کے عدنان وزیر، بی این پی کے عثمان کاکڑ  نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

 

The post جے یوآئی کا یکم مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38byhEp

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...