پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی

 اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ارکان پارلیمنٹ کے لیے مختص پارلیمنٹ لاجز کی تیسری منزل پر واقع فلیٹ نمبر 302 میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کے لئے پہنچ گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جس فلیٹ میں آگ لگی وہ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کو الاٹ کیا گیا ہے۔ آگ لگنے کے وقت مریم اورنگزیب موجود نہیں تھیں۔

The post پارلیمنٹ لاجز میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں آگ لگ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2V1Nx2U

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...