ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مایوس کردیا، مولانا فضل الرحمن

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے انہیں مایوس کردیا۔

متحدہ مجلس عمل کے سابق سرابراہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ اور جے یو پی کے سیکرٹری جنرل شاہ محمد اویس نورانی کی والدہ کے انتقال پر بیت الرضوان کلفٹن کراچی میں مرحومہ کے اہلخانہ سے تعزیت کے میڈیا خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ علامہ شاہ احمد نورانی کی اہلیہ کے انتقال سے ہم سب ایک ماں کی شفقت سے محروم ہوئے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں نے ایک محاذ بنایا تھا اور عوام کی امیدیں بھی اس سے وابستہ ہوئی تھیں مگر اچانک بڑی جماعتوں نے آرمی ایکٹ میں ترمیم میں ووٹ کے ذریعے عوام کو مایوس کر دیا ہے اور عوام کو اس کی توقع نہیں تھی ، مریم نواز نے یہاں رہ کر خاموش رہنا ہے تو پھر باہر جائیں اور والد کی خدمت کریں، اب نا اہل اور ناجائز حکومت کا خاتمہ ضروری ہے۔

 

The post ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مایوس کردیا، مولانا فضل الرحمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2H9imKM

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...