عدالت نے وکیل کے قاتل کو سزائے موت سنا دی

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وکیل عامرمنصوب کے والد قانون دان منصوب قریشی قتل کیس میں ایم کیو ایم کے کارکن مجرم عظمت عرف ولی کو سزائے موت کا حکم سنادیا عدالت نے دوسرے مجرم عبدالحمید عرف پپو کو عمر قید کی سزا سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے وکیل عامر منصوب کے والد قانون دان منصوب قریشی قتل کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ایم کیوایم کارکن مجرم عظمت عرف ولی کو سزائے موت سنادی اور دوسرے مجرم عبدالحمید عرف پپو کو عمر قید کی سزا سنادی، عدالت نے ایم کیو ایم کے 3 کارکن ملزمان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔

اشتہاری ملزمان میں عبدالوہاب، ناصر اور شہزاد شامل ہیں،مجرموں نے ساتھیوں کے ساتھ 15 ستمبر 2001 کو آرام باغ میں قانون دان منصوب قریشی کوقتل کردیا تھا، ملزمان کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔

The post عدالت نے وکیل کے قاتل کو سزائے موت سنا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2UQzMnA

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...