موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لیے مارچ میں میدان لگائیں گے، بلاول بھٹو

ملتان / پاکپتن: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی موجودہ حکمرانوں سے نجات کیلیے مارچ میں میدان لگائے گی۔ 

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکمران داخلی خارجی اورملکی سالمیت کے لیے سیکورٹی رسک بن چکے ہیں۔ بہتر ہے حکمران مارچ سے پہلے ہی خود استعفیٰ دے کر عوام کی جان چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کو ریلیف کے نام پر لولی پوپ دے رہی ہے غریب عوام پر آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کا ایک اور باب گرنے والا ہے۔بجلی گیس بم بھی تیار ہے ۔انہوں نے کہاکہ آٹے چینی کے اصل چور اور ڈاکو حکمرانوں کی صفوں میں موجود ہیں ان کو کب بے نقاب کیا جائیگا اور سزا ملے گی ۔کمیٹیاں بنا کرعوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو مارچ کے پہلے ہفتے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دے کر کریں گے۔

 

The post موجودہ حکمرانوں سے نجات کے لیے مارچ میں میدان لگائیں گے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2T9m3G7

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...