نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا، حمزہ شہباز  

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک بھر میں عوام آج مہنگائی کی دہائی دے رہے ہیں، پی ٹی آئی کے وزرا بھی مہنگائی کے خلاف بات کر رہے ہیں اور وہ کہتے ہیں عوام کا سامنا کیسے کریں، وزیراعظم کہتے ہیں مجھے معلوم ہے چینی بحران کے پیچھے کون ہے اور کہتے ہیں ایکشن لیں گے لیکن قوم کہتی وہ ایکشن کب ہو گا، ایکشن شہبازشریف اور نوازشریف پر ہونا ہوتا تو اب تک ہو چکا ہوتا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا اور ابھی مہنگائی کی شروعات ہوئی ہے، آج تک کسی حکومتی ذمہ دار کے خلاف کارروائی نہیں ہو سکی، جن کے خلاف ایکشن ہونا تھا وہ خان صاحب کے اردگرد بیٹھے ہیں جب کہ گورنر اسٹیٹ ہماری ایکسپورٹس کا سوڈان ایتھوپیا سے موازنہ کر رہے ہیں۔

The post نئے پاکستان کا نعرے لگانے والوں نے پرانے پاکستان کوبھی کفن پہنا دیا، حمزہ شہباز   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3bUDv9Z

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...