گلگت بلتستان: پاک فوج نے دنیا کا 12 واں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک سر کرنے کی کوشش کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا ہے۔
پاک فوج نے 8 ہزار 74 میٹر بلند دنیا کے 12 ویں بلند ترین پہاڑ براڈ پیک کو سر کرنے کی کوششیں کرنے والے 2 غیر ملکی کوہ پیماؤں کو بلتورو گلیشیئر سے ریسکیو کرلیا ہے، یہ کوہ پیما اپنی مہم کے دوران بیمار ہوگئے تھے۔ ریکسیو آپریشن میں آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نےحصہ لیا۔
ریسکیو کئے گئے کوہ پیماؤں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔ مرد کوہ پیما ڈونلڈ ایلن پووی کا تعلق امریکا جب کہ خاتون کوہ پیما لوٹاہینریکا کا تعلق فن لینڈ سے ہے۔
The post پاک فوج نے بلتورو گلیشیئر سے دوغیرملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/387JmX4
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box