پنجاب حکومت کا ق لیگ سے معاہدہ غلطی تھی، رہنما پی ٹی آئی

 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب حکومت اورق لیگ کے درمیان پاور شیئرنگ کا تحریری معاہدہ ایک غلطی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما نے ایکسپریس ٹریبیون نے گفتگو کرتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایاکہ پنجاب حکومت اورق لیگ کے درمیان تحریری معاہدہ ایک غلطی تھی کیونکہ اس معاہدے کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پچھلے عام انتخابات میں ق لیگ تحریک انصاف کی حمایت بدولت ہی نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

تحریک انصاف کے ایک دوسرے رہنما نے اس یقین کا اظہارکیاکہ تحریک انصاف کے اندر موجود ایک گروپ پنجاب میں ق لیگ کی حمایت کر رہا ہے، اور یہی گروپ وزیراعلی پنجاب پر بھی اثراندازہو رہا ہے۔ لگتا ہے کہ پنجاب حکومت اورپی ایم ایل ق میں معاملات طے پا چکے ہیں۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے رہنماؤں کیساتھ ایک ملاقات میں یہ معلوم ہوا کہ حکمران جماعت کے اراکین صوبائی اسمبلی وزیراعظم عمران خان تک رسائی نہ ملنے کی وجہ سے خوش نہیں۔

The post پنجاب حکومت کا ق لیگ سے معاہدہ غلطی تھی، رہنما پی ٹی آئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2vye4Kz

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...