سندھ میں ہفتے کے تین دن سی این جی کی فراہمی شروع

 کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں قائم سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے وار بنیادوں پر تین دن کے لیے قدرتی گیس کی سپلائی بحال ہونا شروع ہوگئی۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے اتوار16 فروری کو 12 گھنٹے، منگل 18 فروری کو 12 گھنٹے اور جمعرات 20فروری کو 24 گھنٹوں کے لیے گیس سپلائی کی بحالی بعد اب سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو آج اتوار کو 12 گھنٹوں کے لیے گیس کی سپلائی بحال کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 7بجے سے شام7بجے تک کھلے رہیں گے، گھریلو صارفین کی مشکلات میں کمی کے لیے وقفے وقفے سے گیس فراہم کررہے ہیں۔

The post سندھ میں ہفتے کے تین دن سی این جی کی فراہمی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2Vfn9Ti

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...