کے پی ٹی حکام گیس اخراج کے حقائق سامنے لائیں، بلاول بھٹو زرداری

نوابشاہ:  چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے پی ٹی حکام گیس اخراج کے حقائق سامنے لائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں گیس کے اخراج کے معاملے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے گیس اخراج سے جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کے پی ٹی حکام کی جانب سے گیس اخراج کے معاملے پر پردہ ڈالنا برداشت نہیں کیا جائیگا۔ کے پی ٹی حکام کو حقائق عوام کے سامنے لانا ہوں گے۔

دریں اثناء بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرو فیروز میں پیپلز پارٹی کی مقتولہ ایم پی اے شہناز انصاری کی رہائشگاہ جا کر ان کے شوہر ڈاکٹر حمید انصاری سے تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی۔ بعدازاں بلاول بھٹو نے ایم این اے ذوالفقار بہن کے گوٹھ پہنچ کر ان کے والد حاجی رحمت اﷲ کے انتقال پر ان سے بھی تعزیت کی۔

The post کے پی ٹی حکام گیس اخراج کے حقائق سامنے لائیں، بلاول بھٹو زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38DKEcy

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...