اثاثہ جات کیس؛ نیب کا رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا

 لاہور: قومی احتساب بیورو نیب نے اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا بھجوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 19 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ رانا ثناءاللہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ اہل خانہ کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات بھی لائیں ۔اس کے علاوہ ان کی جانب سے 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفاما سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے رانا ثنا اللہ نے پوچھا ہے کہ انہوں نے اپنا کاروبار کیسے شروع کیا؟ اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟، جو جائیدادیں بنائی گئی ہیں ان کا ذریعہ کیا تھا؟، کاروبار کیسے شروع کیا اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟ تحریری وضاحت ہمراہ لائیں آپ کے خاندان کے دیگر اراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا؟، انہوں نے اہل خانہ کو تحائف کی صورت میں کیا کیا دیا؟، جو تحائف دئیے گئے اس رقم کا ذریعہ کیا تھا؟۔

واضح رہے کہ نیب نے رانا ثنا اللہ کو 3 فروری کو بھی طلب کیا تھا۔

The post اثاثہ جات کیس؛ نیب کا رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38whgVD

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...