پاکستانی حکام کی ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء سے ملاقات

 اسلام آباد: پاکستانی سفارتخانے کی 2 رکنی اسپیشل ٹاسک فورس نے ووہان میں پاکستانی طلباء سے ملاقات کی ہے۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کی 2 رکنی اسپیشل ٹاسک فورس ووہان پہنچ گئی جہاں انہوں نے 4 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء سے ملاقاتیں کیں، ٹاسک فورس کے ارکان کل مزید 3 یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء سے ملیں گے۔ 2 رکنی ٹاسک فورس میں سفارتخانے کے تھرڈ سیکریٹری جنید اور تعلیمی اتاشی سلیمان شامل ہیں۔

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چاروں یونیورسٹیوں میں تمام پاکستانی طلباء محفوظ اور صحتمند ہیں۔ ٹاسک فورس مستقل طور پر ووہان میں تعینات کردی گئی ہے جو چینی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔

سفارتخانے کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ شہروں میں مقیم تمام پاکستانی خیریت سے ہیں اور انہیں چینی حکومت کی جانب سے ماسک، خوراک، پانی اور دوسری تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق گوانگ شہر میں 3 اور ووہان میں ایک پاکستانی متاثرہ طالب علم مکمل صحتیاب ہوگئے ہیں جنہیں اسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ سفارتخانے نے پاکستانی طلبا کی سہولت کے لئے 2 ہاٹ لائن بھی قائم کی ہیں جن کے نمبرز 18501322992 اور 13167543373 ہیں۔

The post پاکستانی حکام کی ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2HxJpzJ

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...