کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کی زمین سے قبضہ چھڑانے کے لیے ڈی جی رینجرز کو خط لکھا ہے۔
میئر کراچی وسیم اختر نے پولیس کے روئیے سے تنگ آگر رینجرز سے مدد طلب کرلی، میئر کراچی نے کے ایم سی کی زمین پر قبضہ ختم کرانے کے لیے ڈی جی رینجرز کو خط لکھا دیا ہے۔
خط میں وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کے ایم سی آفیسرز سوسائٹی کی 200 ایکڑ زمین پر مافیا قبضہ کررہی ہے، دسمبر میں مافیا کے کارندوں نے کے ایم سی سوسائٹی کے دفتر پر قبضہ کیا جب کہ 3 جنوری کو پاک کالونی تھانے میں زمین پر قبضے کی ایف آئی آر درج کرائی، ایک ماہ گزرنے کے باوجود پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی لہذا رینجرز قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرانے میں مدد کرے۔
The post میئر کراچی کا سرکاری زمین سے قبضہ چھڑانے کیلیے ڈی جی رینجرز کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39oXjzZ
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box