اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
اپنی ٹوئٹ میں فرودس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے اقدامات کی پزیرائی ملک کے لئے اچھی اور دشمنوں کے لئے بری خبر ہے۔ آہنی بھائی چین کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جس نے پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ
معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایف اے ٹی ایف ارکان نے باقی ماندہ اہداف کی تکمیل کے لیے پاکستانی عزم کو سراہا ہے جو پاکستان کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
The post ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ کے خواب دیکھنے والے بھارت کی کوششیں ناکام ہوگئیں، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/38RwcOa
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box