کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ناصر باغ کی حدود میں ذہنی معذور بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
افغان مہاجر بشیر خان نے تھانہ ناصر باغ پولیس کو رپورٹ درج کرائی کہ اس کا چھوٹا بھائی 14 سال حسین اللہ ذہنی معذور ہے، ملزمان امدا میر اور سمیع اللہ میر نے اس کے ساتھ بد فعلی کی ہے۔
ڈی ایس پی ریگی زاہد عالم خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ناصر باغ امتیاز خان کو ملوث ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت کی۔
ایس ایچ او ناصر باغ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران جرم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے اور ان سے مزید تفیش جاری ہے۔
The post پشاور میں ذہنی معذور بچے سے بدفعلی کے دو ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/324gixl
No comments:
Post a Comment
plz do not enter any spam link in the comment box