وزیراعظم کی خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم نے وزارت قانون کو خالد جاوید خان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آج ہی ان کی تقرری کے لئے سمری ارسال کی جائے۔ خالد جاوید خان اس سے پہلے بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ ججز پر الزام؛ حکومت نے اٹارنی جنرل سے استعفیٰ لے لیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف الزام لگانے پر حکومت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور خان سے استعفیٰ لے لیا ہے۔

اٹارنی جنرل انورمنصور خان نے جسٹس فائز عیسیٰ کیس میں دلائل شروع کرتے ہوئے سماعت کرنے والے سپریم کورٹ کے 10 رکنی لارجر بنچ میں شامل ججز پر الزام لگایا کہ انہوں نے صدارتی ریفرنس کے خلاف مقدمے کی تیاری میں جسٹس فائز عیسیٰ کی مدد کی ہے اور انہیں مشورے دیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل سے کہا تھا کہ وہ بینچ سے متعلق اپنے بیان پر یا تو ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں۔

The post وزیراعظم کی خالد جاوید خان کو نیا اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2v6FEP4

No comments:

Post a Comment

plz do not enter any spam link in the comment box

رحیم یارخان میں 14 سالہ لڑکے سے دو سگے بھائیوں کی اجتماعی زیادتی

رحیم یار خان:  اوباش بھائیوں نے 14 سالہ لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی تحصیل...